امریکہ نے لبنانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کر دیا

امریکہ میں دہشت گرد حملوں کی تعریف یا ان کا جواز پیش کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔امریکی محکمہ خارجہ

November 10, 2026 · امت خاص

امریکہ نے لبنانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کر دیا

امریکہ نے لبنانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کر دیا

واشنگٹن: امریکہ نے ڈیٹرائٹ میں تعینات لبنان کے قونصل جنرل ابراہیم شرارہ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ امریکہ سے روانہ ہو چکے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے یہ فیصلہ محکمہ خارجہ کے اقدام کے بعد کیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق ابراہیم شرارہ کی جانب سے 2021 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی گئی بعض پوسٹس اس فیصلے کی وجہ بنیں، جن سے 1983 میں بیروت میں امریکی میرینز کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے بم حملے کی حمایت اور تعریف کا تاثر ملتا تھا۔

اس حملے میں 241 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں دہشت گرد حملوں کی تعریف یا ان کا جواز پیش کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

دوسری جانب لبنان کے وزیر خارجہ یوسف رجی نے اعلان کیا ہے کہ ابراہیم شرارہ کی جگہ ایک نئے سفارت کار کو ڈیٹرائٹ میں قونصل جنرل مقرر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں