بارہمولہ میں تیندوے کے حملے میں6سالہ کمسن لقمۂ اجل

بارہمولہ میں تیندوے کے حملے میں6سالہ کمسن لقمۂ اجل

بارہمولہ/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے کے کلانترہ گاؤں میں تیندوے کے حملے میں چھ سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کلانترہ، کریری میں تیندوے نے بچے پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ متوفی کی شناخت کفایت بٹ  ولد محمد رمضان بٹ ساکن کلانترہ، کریری کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں