سرینگر/سرینگر کے صورہ علاقے میں پیر کی دیر شام ایک گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 27سالہ اسکوٹی سوار منگل کی صبح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے دو دیگر افراد کا علاج جاری ہے۔
ایک عہدیدارنے بتایا کہ پیر کی شام صورہ کے عمرہیر، احمد نگر کے قریب ایک گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس پر سوار کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر سرینگر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں منگل کی صبح ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جبکہ دیگر دو زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
متوفی کی شناخت بشیر احمد خان ولد غلام نبی خان ساکن ، بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں کی شناخت منظور احمد خان اور مہراج الدین وانی، دونوں ساکنان شیری، بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments