سری نگر/بنگلہ دیش میں 4 نومبر کو جاں بحق ہونے والے کشمیری ایم بی بی ایس طالب علم عدنان الطاف راتھر کی میت منگل کی صبح سری نگر ایئرپورٹ پہنچ گئی، جہاں سے اسے آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع آبائی گاؤں لے جایا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عدنان کی میت منگل کی صبح سری نگر ایئرپورٹ پہنچی، جہاں سے اسے سوپور منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس کا انتظام کیا گیا تھا۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) نے بتایا کہ عدنان کی آخری رسومات تقریباً صبح 11 بج کر 15 منٹ پر ادا کی جائیں گی۔ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کے مشیر ناصر سوگامی کا بروقت مداخلت کرنے اور ضروری انتظامات، بشمول ایمبولینس اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا، جس سے میت کو سری نگر ایئرپورٹ سے آبائی گاؤں پہنچانے میں مدد ملی۔واضح رہے کہ سوپور سے تعلق رکھنے والے عدنان بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے، جہاں 4 نومبر کو ان کا انتقال ہوا تھا۔ ان کی میت پیر کی شام نئی دہلی پہنچائی گئی تھی، جس کے بعد منگل کی صبح اسے سری نگر منتقل کیا گیا۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments