ڈونلڈ ٹرمپ کی منیلا میں کواڈ رہنماؤں سے اہم ملاقات، مودی اور جاپانی وزیرِ اعظم کو ‘سخت آدمی’ قرار دیدیا

منیلا میں رات گزارنے کے بعد امریکی صدر چین کے شہر شین ژین روانہ ہوں گے

November 17, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

منیلا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس کے موقع پر کواڈ (Quad) ممالک کے رہنماؤں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی اور آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیزسے اہم ملاقات کی ہے۔ یہ گزشتہ دو برسوں میں کواڈ رہنماؤں کی پہلی بالمشافہ بیٹھک ہے۔

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ان ممالک کے ساتھ امریکی تعلقات کو بہترین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ان لوگوں اور ان ممالک کے ساتھ شروع ہی سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، یہ میرے دوست ہیں، اس لیے اس سے بھی مدد ملتی ہے۔

ملاقات کے دوران ہلکے پھلکے اور دلچسپ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ وہ بہت سخت آدمی ہیں، اور جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی شاید ان سے بھی زیادہ سخت ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کی طرف رخ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا، ’اور ہم… ہم ٹھیک ہیں۔

منیلا میں رات گزارنے کے بعد امریکی صدر چین کے شہر شین ژین روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی چینی صدر شی جنپنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں تخفیف اور دیگر عالمی امور پر اہم بات چیت بھی متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں