ایران کے ایما پر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کو 27 برس قید

November 18, 2026 · امت خاص

ایران کے ایما پر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کو 27 برس قید

ایران کے ایما پر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کو 27 برس قید

امریکہ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے لیے کام کرتا تھا اور اسے ایران کی جانب سے امریکی سرزمین پر سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

عدالتی کارروائی کے دوران سامنے آیا کہ آصف مرچنٹ کا بنیادی ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے، جبکہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق امریکی سفیر نکی ہیلی بھی ممکنہ اہداف میں شامل تھے۔

امریکی حکام کے مطابق آصف مرچنٹ نے اپریل 2024 میں امریکہ پہنچ کر مبینہ طور پر اجرتی قاتلوں کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں اس نے ایف بی آئی کے خفیہ اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور قتل کی منصوبہ بندی کے لیے 5 ہزار ڈالر بھی ادا کیے۔

آصف مرچنٹ کو 12 جولائی 2026 کو ریاست ٹیکساس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس سازش کا مقصد جنوری 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینا تھا۔

وفاقی جیوری نے مارچ 2026 میں آصف مرچنٹ کو دہشت گردی کی سازش اور قتل کے لیے رقم فراہم کرنے کے الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں