ثناء اور علی رضا کے معاملے میں اصل حقیقت کیا ہے؟

مبینہ تشدد، دھمکیوں، اسلحے کے زور اور مشہور ٹک ٹاکرز کے نام آنے سے معاملہ بالکل بدل گیا ہے.

November 20, 2026 · امت خاص

ثناء اور علی رضا کے معاملے میں اصل حقیقت کیا ہے؟

ثناء اور علی رضا کے معاملے میں اصل حقیقت کیا ہے؟

پہلے جو واقعہ صرف محبت، بے وفائی اور طلاق کی بات لگ رہا تھا، اب اس میں مبینہ تشدد، دھمکیوں، اسلحے کے زور اور مشہور ٹک ٹاکرز کے نام آنے سے معاملہ بالکل بدل گیا ہے.

ثناء نے اب کھل کر اپنے شوہر علی رضا پر بہت سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ثناء کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر انہیں مبینہ طور پر مارتا پیٹتا تھا اور ان کے ہونٹ پر جو زخم نظر آ رہا ہے، وہ بھی اسی تشدد کی وجہ سے بنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی وہ ویڈیو ان سے اسلحہ دکھا کر زبردستی ریکارڈ کروائی گئی تھی، جس میں شوہر الگ ہونے کی بات کرتے ہوئے انہیں کسی اور کے پاس جانے کا کہتا دکھائی دیتا ہے۔

​اس سارے معاملے میں مشہور ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا ذکر بھی آیا ہے۔ ثناء کے مطابق ان کا شوہر انہیں جانتا تھا اور وہاں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا، جبکہ ثناء بھی گھر کے حالات بہتر کرنے اور شوہر کی خاطر وہاں صفائی اور دیگر کام کرتی رہیں۔ ثناء کا کہنا ہے کہ انہوں نے مار پیٹ اور تنگ آ کر خلع لینے کا فیصلہ کیا، اور کسی اور شخص سے ناجائز تعلقات کی بات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت اپنے گھر میں ہی ہیں۔

​تاہم، ابھی تک خاتون کے ان الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی ان کے شوہر کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ ایک ہی کہانی میں بار بار سامنے آنے والی ان نئی اور الٹی باتوں نے لوگوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے کہ اصل سچ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں