سرینگر/سرینگر کے شالیمار علاقے میں آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران جلتے ہوئے چنار کے درخت کی ایک شاخ گرنے سے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نےبتایا کہ شالیمار علاقے میں ایک چنار کے درخت میں آگ لگ گئی تھی، جس کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کے لیے کارروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی دوران جلتے ہوئے چنار کے درخت کی ایک شاخ اچانک ایک فائر مین پر آگری، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار کی شناخت بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو لیڈنگ فائر مین کے عہدے پر تعینات ہیں۔ انہیں علاج کے لیے ایس کے آئی ایم ایس صورہ منتقل کیا گیا ہے۔
تاہم ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ واقعے کے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments