جموں/ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نلین پربھات نے ہفتہ کے روز سینئر پولیس افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں جاری آپریشنز اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
یہ اجلاس لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ہدایات اور جائزہ اجلاس کے تسلسل میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں ایس ڈی جی کوآرڈینیشن، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ریلوے، آئی جی پی سیکیورٹی اور آئی جی پی جموں زون نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈی جی پی نے جاری آپریشنز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر آپریشنل تال میل کو مزید مضبوط بنانے اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔