جموں/جموں میں ہفتہ کی صبح بی سی روڈ کے کنارے ایک 31 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے سڑک کے کنارے لاش دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) جموں کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی و طبی کارروائیوں کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت سنجیت کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقے کا رہائشی تھا۔ادھر پولیس نے موت کی وجوہات اور اس کے گرد و پیش کے حالات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments