بنوں میں مقامی جرگے پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ،9 افراد زخمی

واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں واقع علاقے علاخیل میں پیش آیا، جہاں مقامی جرگہ جاری تھا کہ نامعلوم کواڈ کاپٹر ڈرون نے حملہ کردیا۔

November 22, 2026 · اہم خبریں

بنوں میں مقامی جرگے پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ،9 افراد زخمی

بنوں میں مقامی جرگے پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ،9 افراد زخمی

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم کواڈ کاپٹر ڈرون نے مقامی جرگے کو نشانہ بنا لیا، جس کے نتیجے میں بچوں اور بزرگوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں واقع علاقے علاخیل میں پیش آیا، جہاں مقامی جرگہ جاری تھا کہ نامعلوم کواڈ کاپٹر ڈرون نے حملہ کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں