بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے جگہ کو کلیئرقراردےدیا
تصویر: وڈیو گریب
کراچی پریس کلب کےقریب نجی کمرشل عمارت میں مبینہ بم کی اطلاع پر سیکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی،فوری طورپر عمارت خالی کرالی گئی ، تاہم اطلاع غلط نکلی۔جانچ پڑتال کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نےعمارت کو کلیئرقراردےدیا۔ یونٹ نےمکمل چیکنگ کے بعد کلیئرنس دے دی۔
بم ڈسپوزل ٹیم نےبلڈنگ سیکیورٹی اسٹاف، کےنائن یونٹ اورپولیس کےہمراہ عمارت ،عمارت کی پہلی سےدسویں منزل تک مکمل سرچنگ کی ۔
حکام کےمطابق ، سرچنگ کےدوران عمارت کےدیگر ملحقہ حصوں کو بھی چیک کیا گیا۔ٹیم نےمعائنےکےدوران سراغ رساں کتے اور ڈیٹیکٹرز کی مدد سے تلاشی لی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا ہے کہ سرچنگ کےدوران کوئی دھماکہ خیز مواد یا ڈیٹونیٹنگ ڈیوائس نہیں ملی۔البتہ جائے وقوعہ پرریسکیو 1122 ، اسپیشل برانچ کی ٹیمیں پولیس اور رینجرز کی نفری تاحال موجود ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ بم کی اطلاع ای میل کےذریعے بھیجی گئی تھی۔
