کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں کاحتجاج ۔جدید اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ

کچہری کے سامنے مظاہرہ ، تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے

November 23, 2026 · امت خاص

کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں کاحتجاج ۔جدید اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ

کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں کاحتجاج ۔جدید اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ

 

کوہاٹ میں پولیس اہلکار اپنے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے،راستے بند کردیئے۔ کوسٹرکٹ کچہری کے سامنے احتجاج میںمطالبہ کیا کہ انہیں جان و مال کے تحفظ کے لیے جدید اسلحہ اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں روزانہ دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس نہ جدید اسلحہ ہے اور نہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری سہولیات۔

مظاہرین نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس افسران کی جانب سے سہولیات کی فراہمی کے دعوے اپنی جگہ، مگر زمینی حقائق مختلف ہیں۔ ان کے بقول دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس ہیں، پولیس اہلکار بنیادی وسائل سے بھی محروم ہیں۔

احتجاجی اہلکاروں نے کہا کہ وہ امن چاہتے ہیں اور عوام کی حفاظت کے لیے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ پولیس کو جدید اسلحہ اور لازمی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مظاہرے کے دوران کچہری کے تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں