آسٹریلوی سینیٹر کی اپنی ساتھی کی شیر خوار بچی کے ساتھ ’آنکھ مچولی‘ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سینیٹ اجلاس کے دوران خاتون اظہار خیال کررہی ہیں اور ان کی گود میں بیٹی موجود ہے۔
یہ حسین لمحہ 24 نومبر کو پارلیمانی اجلاس کے دوران آسٹریلوی سینیٹر لیڈیا تھورپ کو اپنی ساتھی سینیٹر فاطمہ پیمان کی بیٹی کے ساتھ ’پی کا بو‘ (آنکھ مچولی) کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس دل کو چھو لینے والے منظر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے اور سب کو یہ یاد دلایا ہے کہ سنجیدہ ذمہ داریوں کے درمیان بھی تھوڑی بہت شوخی اور کھیل کود کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے لیڈیا تھورپ کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔