بڑا مشکل ہے کہ عمران خان توہین عدالت سے بچ کر نکل جائیں، ایڈووکیٹ عرفان قادر

سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تقریر میں خاتون جج سے متعلق سخت زبان استعمال کی ہے، ان کے لیے کافی مشکل ہوگی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ چار نظیریں تو ہمارے سامنے ہیں ان کیسز میں معافی نہیں ملی، مزید پڑھیں

خارجہ امور کمیٹی کا بنکاک میں تعینات پاکستانی سفیر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے بنکاک میں تعینات پاکستانی سفیر کیپٹن ریٹائرڈ صاحبزادہ اے خان کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا موقف سننے کے بعد سفیر مزید پڑھیں

‘کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے’ ویرات کوہلی نے 3 سال بعد بالآخر سنچری بنا ڈالی

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے مداحوں کا انتظار بلآخر ختم ہوگیا، ویرات نے تین سال بعد پہلی مرتبہ سنچری اسکور کرلی۔ ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ سابق بھارتی کپتان نے سنچری مکمل کرنے کے لیے 53 گیندوں پر مزید پڑھیں

لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس؛ وزیراعظم کا اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز میں کل (بروز جمعہ) کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کی آمد سے قبل سیکیورٹی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ انہوں مزید پڑھیں

اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کا ‘دی سٹوڈنٹس ہیرلڈ’ کے چیف ایڈیٹر پر حملہ اور بیہمانہ تشدد

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں کی جانب سے طلبہ کے میگزین ‘دی سٹوڈنٹس ہیرلڈ’ کے مدیرِ اعلی جودت سید پر تشدد کیا گیا، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آج دوپہر جب جودت سید اپنے گھر سے معمول کے مطابق یونیورسٹی پہنچے تو وہاں مزید پڑھیں

توہین عدالت کیس میں عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر مزید پڑھیں

ترکی کی روس کو ماہ اگست میں ریکارڈ برآمدات

ترکی کی روس کو ماہ اگست میں  برآمدات 738 ملین 527 ہزار ڈالر کی اب تک کی بلند ترین ماہانہ تعداد تک پہنچ گئیں۔ 24 فروری سے جاری روس یوکرائن جنگ کی وجہ سے عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں اور روس کے ساتھ ممالک کے تجارتی تعلقات پر منفی اثرات کے باوجود ترکی اپنی توازن مزید پڑھیں

عمران خان کو بڑا سیاسی جھٹکا، پی ٹی آئی رکن شکور شاد کا استعفے سے اظہارِ لاتعلقی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے اپنے استعفے کی منظوری کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ الیکشن 2018ء میں شکور شاد کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے کامیاب ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے استعفوں کی تصدیق کے لیے تمام مزید پڑھیں

پاکستانی فینز پر تشدد، پی سی بی سخت برہم، معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد ہلڑ بازی بدنظمی اور پاکستانی فینز کو مارنے پیٹنے کے واقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سخت تشویش کا ااظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایونٹ کی انتظامیہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے سامنے مزید پڑھیں

خیبر پختونخواحکومت کے ہیلی کاپٹر میں 1800 افراد نے مفت سیر سپاٹے کیے، سیاستدان اور صحافیوں کی بڑی تعداد شامل

خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹرز میں 1800 افراد نے مفت سفر کیا، نیب نے فہرست جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے مفت میں سفر کرنے والوں کی فہرست پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کر دی، کے پی کے حکومت کے ہیلی کاپٹرز میں سیر سپاٹے کرنے والوں میں سیاستدانوں کے ساتھ صحافیوں کی بھی بڑی مزید پڑھیں