یورپی یونین کو روسی گیس پر انحصار کم سے کم کر دینا چاہیے: شُولز

  جرمن چانسلر اولاف شُولز نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو زیادہ خودمختار اور زیادہ خود انحصار ہونا چاہیے۔ اولاف شُولز نے اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کے دورہ جرمنی کے دوران مشترکہ پریس کانفرنس  کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں شُولز نے کہا ہے کہ "یورپی یونین کو زیادہ خودمختار مزید پڑھیں

عمران خان توہین عدالت کیس: ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے دانیال عزیز، نہال ہاشمی کے خلاف فیصلے دے رکھے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ عمران خان اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے مزید پڑھیں

پی آئی اے افسران اور انکی فیملیز کو مفت اور %95 ڈسکاؤنٹ پر ٹکٹس دینے سے ائیرلائن کو 10 کروڑ کا ٹیکہ

پی آئی اے افسران اور انکی فیملیز کو مفت اور 95 فیصد ڈسکاؤنٹ پر ہوائی ٹکٹس دینے سے قومی ائیرلائن کو 10 کروڑ کا ٹیکہ لگ گیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) افسران اور ان کے خاندان کے افراد کو پی آئی اے کی جانب سے مفت اور 95 فیصد ڈسکاؤنٹ نرخوں پر مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں خونی سیلاب، متاثرہ لوگ امداد کے منتظر، صاف پانی کی شدید ضرورت

ڈی آئی خان ڈویژن میں مون سون بارشوں نے جون کے مہینے سے 31 اگست 2022 تک تباہی کے ایسے گہرے نقوش چھوڑ دیے جس کا ازالہ شاید ہی ممکن ہوسکے۔ ڈیرہ ڈویژن کے پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی معلومات کے مطابق ڈویژن میں اب تک 44869 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جسمیں 26898 گھر مزید پڑھیں

پی ٹی وی کے اطہر فاروق بٹر کیخلاف جنسی ہراسانی کا جرم ثابت، جرمانہ ادا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں جنسی ہراسانی کے مجرم سابق نیوز ڈائریکٹر اطہرفاروق بٹرکو 6 متاثرہ خواتین کو5، 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی وی میں خواتین کی جنسی ہراسانی کیس کا فیصلہ جاری کر دیا اور 8 صفحات پر مشتمل مزید پڑھیں

اے آر وائی نیوز نے ارشد شریف کو نوکری سے برخاست کر دیا

اے آر وائی نیوز نے اینکر پرسن اور سینئر تجزیہ نگار ارشد شریف کو چینل سے نکال دیا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اے آر وائی کی جانب سے کہا گیا کہ ‘نیٹ ورک کا اپنے ملازمین کے لیے ضابطہ اخلاق واضح طور پر کہتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملازم کی کوئی بھی مزید پڑھیں

ثبوت مل گئے، عمران خان کے سازشی خط کا بیانیہ بے نقاب ہونے جارہا ہے، عمر چیمہ

سینئر صحافی عمرچیمہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب عمران خان کو پتہ چلا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے جارہی ہے تو انہوں نے سائفر خط کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمرچیمہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا جیسے شوکت ترین کیخلاف مشاورت مزید پڑھیں

ترکی کی مقامی گاڑی TOGG مارچ 2023 میں مارکیٹ میں آ جائے گی: وارانک

ترکی کے وزیرِ توانائی و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ترکی کی مقامی گاڑی TOGG مارچ 2023 میں فروخت کے لئے مارکیٹ میں آ جائے گی۔ استنبول میں ایک ریڈیو چینل کے لئے انٹرویو میں وارانک نے ترکی کی مقامی گاڑی ٹوگ کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے مزید پڑھیں

سویٹزرلینڈ میں شام کے معاملے پر اجلاس کا انعقاد

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں متحدہ امریکہ  کی درخواست  پر بعض ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں  کی شراکت سے چوتھا اجلاس منعقد ہوا ہے۔ شام، اردن اور لبنان کے ساتھ تعلقات کے ذمہ دار امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے مشرق ِ نزدیک امور ایتھن گولڈرچ کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے جنیوا مزید پڑھیں

عالمی ایٹمی ایجنسی کا وفد کیف پہنچ گیا،زاپوریا کا معائنہ کرے گا

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے صدر رافیل ماریانو  گروسی کی زیر قیادت ایک وفد یوکرین میں واقع زاپوریا ری ایکٹر کا معائنہ کرنے کےلیے روانہ ہو چکا ہے۔  گروسی نے روانگی سے قبل کیف میں اخباری نمائندوں   کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ  زاپوریا  ری ایکٹر  کے معاءنہ کےلیے ہم یوکرین میں ایک مستقل مشن مزید پڑھیں