وزیر خارجہ کا یوکرینی ہم منصب سے رابطہ،غلے کی برآمد پر بات چیت

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  یوکرینی ہم منصب دیمیترو کولیبا سے رابطہ کیا ہے ۔  اس ٹیلی فون بات چیت میں  غلے سے لدے بحری جہازوں کی بندرگاہوں  سے بحفاظت روانگی کے لیے راہداری کے قیام پر سفارتی کوششوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔ صدر رجب طیب ایردوان  اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے اس  بارے مزید پڑھیں

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کی انڈونیشیا میں میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ سے ملاقات

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو   جو ان دنوں   G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس  میں شرکت کی غرض سے  انڈونیشیا میں ہیں، نے میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ سے ملاقات کی ہے۔ وزیر  خارجہ  میولود چاوش اولو    نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس ملقات کے بارے میں  بیان  دیتے ہوئے  کہا ہے کہ جی مزید پڑھیں

شمالی عراق میں پی کےکے کی بلا اشتعال فائرنگ،1 ترک فوجی شہید

 شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے خلاف آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ۔  امور دفاع کے مطابق، پنجہ کلید آپریشن کے حامل  علاقے میں واقع ایک فوجی اڈے پر پی کےکےکے دہشت گردوں کی بلا اشتعال انگیز فائرنگ کے نتیجے میں 3 ترک  فوجی زخمی ہو گئے۔ زخمی فوجیوں کو فوری مزید پڑھیں

اسرائیل کے ساتھ متنازع بحری سرحد کا مسئلہ حل کے قریب پہنچ گیا ہے: صدر عون

لبنان کے صدر میشال عون نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ متنازع بحری سرحد کا مسئلہ حل کے قریب پہنچ گیا ہے اور یہ حل ہر ایک کے مفاد میں ہو گا۔ میشال عون نے سرکاری ٹیلی ویژن پر، اسرائیل اور لبنان کے درمیان بحری سرحد کے مسئلے پر، امریکہ کے زیرِ  ثالثی جاری مزید پڑھیں

عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی درخواست دیدی

سابق رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی درخواست دیدی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونے والی عائشہ گلالئی نے اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست مزید پڑھیں

صدر مملکت کا صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات معاشرے میں موجود عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے مزید پڑھیں

رانا ثناء اللہ کیساتھ زیادتی ہوئی، منشیات کا کیس نہیں بننا چاہیے تھا: فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بالاخر تسلیم کر لیا ہے کہ ان کی حکومت میں رانا ثناء اللہ کیخلاف کیس نہیں بننا چاہیے تھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”کل تک” میں بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے تو خود ہی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں مزید پڑھیں

ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے کہنے پر میرے کپڑے اتارے گئے، مجھے ننگا کیا گیا: طیبہ گل

طیبہ گل نے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں لرزاں خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے کہنے پر میرے کپڑے اتارے گئے، مجھے ننگا کیا گیا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں اپنی روداد بیان کرتے ہوئے طیبہ گل کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس کوئی لیڈیز سٹاف بھی نہیں ہے۔ مزید پڑھیں

ادے پور کیس: مزید 6 لوگ قاتلوں کی ہٹ لسٹ پر تھے، سب کیلئے الگ الگ چھریاں بنوائی گئی تھیں

ادے پور قتل کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزموں نے درزی کنہیا لال کو قتل کرنے کیساتھ ساتھ مزید 6 لوگوں کو اپنی ہٹ لسٹ پر رکھا ہوا تھا۔ ان تمام افراد نے توہین مذہب پر بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی حمایت کی تھی۔ کنہیا لال کے قتل مزید پڑھیں