استنبول ائیر پورٹ دنیا کا ساتواں مصروف ترین ائیر پورٹ

ائیرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (ACI ورلڈ) کی طرف سے شائع کردہ "2022 کے دنیا کے 10 مصروف ترین ہوائی اڈوں” کی فہرست میں استنبول ہوائی اڈے کو 7 ویں نمبر پر رکھا گیاہے۔ استنبول ایئرپورٹ آپریٹر İGA کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹ میںبتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کونسل کی طرف سے مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کی طالبان کے افغانستان میں خواتین کے کام پر پابندی پر شدید تنقید

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والی خواتین پر پابندی پر تنقید کی ہے۔ ایک تحریری بیان میں ترک نے کہا کہ طالبان حکام کی جانب سے افغان خواتین پر اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی کا فیصلہ "انتہائی قابل نفرت” مزید پڑھیں

ملک سے کورونا وبا مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے:جرمن وزیر صحت

 جرمن وزیر صحت کارل لاٹر باخ نے  ملک میں کورونا کی وبا ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔  لاٹر باخ نے اپنے بیان میں بتایا کہ  ویکسین اور  طبی اداروں میں  مریضوں کی  تعداد کو  دیکھتےہوئے  یہ کہا جا سکتا ہے کہ ملک سے کورونا وبا ختم ہو چکی ہے۔ وزیر صحت کا کہنا مزید پڑھیں

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کا فیصلہ مسترد کرنے کی قرارداد منظور کر لی

پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے پنجاب میں انتخابات کروانے سے متعلق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کا فیصلہ مسترد کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنچ اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔ بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے سپریم مزید پڑھیں

گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 1000 تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا

عالمی سرچ انجن گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک ہزار سکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ ان وظائف کے لئے مختص رقم کی مالیت 5 لاکھ ڈالر ہے۔ گوگل یہ وظائف ایک پاکستانی ادارے Tech Valley کے توسط سے طلبہ کو فراہم کرے گا۔ بلوچستان میں ہونے والی ایک تقریب میں صوبائی حکومت اور مزید پڑھیں

لاوروف ترکیہ کے دورے پر

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف 6 تا 7 اپریل  کی تاریخوں میں ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق لاوروف، ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی دعوت پر  اور دو طرفہ و بین الاقوامی ایجنڈے کے مختلف موضوعات پر مذاکرات کے لئے ترکیہ کا مزید پڑھیں

یوکرین کا طیارہ حادثےکا شکار،پائلٹ گرفتار

 روس کی وفاقی دفاعی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بریانسک  نامی علاقے میں  یوکرین کا ایک  چھوٹا طیارہ  گر گیا جس کے پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔ FSB نے روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی کو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  یوکرین کی سرحد کے قریب بریانسک نامی علاقے میں یوکرین کا ایک چھوٹا طیارہ مزید پڑھیں

صومالیہ میں سیلاب کے دوران 21 افراد جان بحق

صومالیہ میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب کے دوران 21 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 100 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے جنوب میں گیڈو میں خشک سالی سے متاثرہ باردھیرے علاقے میں طوفانی مزید پڑھیں

اسرائیل پولیس کا مسجدِ اقصیٰ پر دوبارہ حملہ

اسرائیل پولیس نے دوبارہ مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اسرائیل پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز تروایح میں مشغول مسلمانوں کو، ربڑ کی گولیاں چلا کر اور سٹن بموں کا استعمال کر کے، زبردستی مسجد سے باہر نکال دیا اور چھاپے کے خلاف ردعمل کا  اظہار کرنے والوں کو ڈنڈوں سے پِیٹا۔ مزید پڑھیں

دوست ممالک کو دفاعی مضبوطی کےلیے مالی مدد دی جائے گی: جاپان

جاپان نے دوست ممالک کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے مالی معاونت کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ جاپان کا اوورسیز سیکیورٹی اسسٹنس  پروگرام دوست ممالک میں دفاعی مقاصد کیلئے رقم فراہم کرے گا۔ دوسری طرف دہائیوں سے جاری اوورسیز ڈیولپمنٹ اسسٹنس  پروگرام سڑکوں، ڈیم اور دیگر شہری انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلئے رقم دیتا رہے گا۔ مزید پڑھیں