ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی شروع

اسلام آباد:ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئندہ حج کے لیے ملک کے  15 نامزد کیے گئے بینکوں میں حج درخواستوں کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کرانا لازمی قرار دیے گئے ہیں جب کہ بقیہ رقم قرعہ اندازی کے بعد مزید پڑھیں

قائمہ کمیٹی:وی پی این بندش پر اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب

اسلام آباد:قائمہ کمیٹی سینیٹ نے وی پی این کی بندش پر اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس سینیٹر پلوشہ خان کی صدارت میں ہوا، جس میں شریک ارکان نے وی پی این کی بندش کے حوالے مزید پڑھیں

ٹرمپ کی صدارت پاک امریکا شراکت داری کو نئی جہت دینے کا سنہری موقع ہوگی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت پاک-امریکا شراکت داری کو نئی جہت دینے کا ایک سنہری موقع ہوگی، پاکستان علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کے لیے امریکا کا ’فطری شراکت دار‘ ہے۔ اسلام آباد مزید پڑھیں

9 مئی کی منصوبہ بندی کے کیس میں شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور:9 مئی کی منصوبہ بندی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمو د قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ عدالت نے مقدمے کے ملزمان شاہ محمود قریشی سمیت 21 دیگر پر فرد جرم عائد کی۔ سانحہ 9مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے الزام میں تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے مزید پڑھیں

ہر قسم کی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے پورا بندوبست کیا گیا ہے، بریسٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے) کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کاکہنا ہےکہ فارم 47 کے سہارے کھڑی ہونے والی جعلی حکومت 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لیے  رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حماقت نہ کرے، ہر قسم کی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے پورا بندوبست کیا گیا مزید پڑھیں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے متجاوز

اسلام آباد:پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملکی آئی ٹی کی برآمدات 35 فی صد اضافے سے ایک ارب 20 مزید پڑھیں

بنوں:چیک پوسٹ پر قبضہ : 7 پولیس اہلکار اسلحہ سمیت اغوا

بنوں: دہشت گردوں نے   احمد زئی سب ڈویژن سے 7 پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر لیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے بنو کی روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کرلیا ہے، پولیس مزید پڑھیں

عمران خان نے کہا کہ عوام 24 نومبر کو اپنے اور اپنے بچوں کیلیے باہر نکلیں، علیمہ خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے عمران خان نے کہا ہے کہ عوام 24 نومبر کو اپنے اور اپنے بچوں کیلیے باہر نکلیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا  کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر مزید پڑھیں

تینوں بڑی سیاسی جماعتیں سیکولرنظام کی حامی ہیں: مولانا عبدالغفور حیدری

مری: مرکزی رہنما جمعیت علما اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں سیکولر سسٹم کی حامی ہیں۔ ملکہ کوہسار میں جمعیت علما اسلام کی جانب سے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ملک بدترین سیاسی صورتحال سے دوچار ہے، حکمرانوں کو مزید پڑھیں

ایمان مزاری، زینب جنجوعہ سمیت 28 خواتین وکلا کی آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: ایمان مزاری، زینب جنجوعہ سمیت 28 خواتین وکلا نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف زینب جنجوعہ اور ایمان مزاری سمیت 28 خواتین وکلا نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا  مزید پڑھیں