رواں ہفتے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2 اعشاریہ 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا مزید پڑھیں

کورنگی میں ملزمان کا گھر پر حملہ، ایک شخص قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ملزمان نے ایک شخص کو قتل کرکے اس کی اہلیہ کو اغواہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی ضیاء کالونی بنگالی پاڑہ میں 3 ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں پر راڈ سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ مقتول مزید پڑھیں

حکومت کا این اے 75 پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں انتظامی آفیسرز کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں علی ظفر ایڈووکیٹ اور ڈسکہ میں پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی بھی شریک مزید پڑھیں

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کرلیا

اسلام آباد: فیڈرل بور ڈ آ ف ریونیو( ایف بی آ ر) کے ترجمان نے کہا ہے کہ  ایف بی آر نے رواں مالی سال کے  آٹھ ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کر لیا ہے. پہلے آٹھ ماہ کا ریوینیو ہدف 2898 ارب روپے مقر رکیا گیا تھا اورایف بی آر نے محاصل کی مد مزید پڑھیں

سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، سندھ ریولیوشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب چھاپہ مار کر سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے) کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) کے مطابق رینجرز اور سی مزید پڑھیں

کراچی : ٹینکر کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 4 اہلکار زخمی

کراچی: ایکسپریس وے پرٹینکر کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بلوچ کالونی ایکسپریس وے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی 4 پولیس اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں دائم علی، عامر، ذیشان اور اخلاق شامل ہیں۔ پولیس مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے ثابت ہوا حکومت نے چوری کی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج صوبہ پنجاب کے دارالحکومت شہرِ لاہور کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور کے دورے کے دوران ارکان اسمبلی سے ملاقات کے مزید پڑھیں

سینیٹ الیکشن ریفرنس میں دلائل مکمل، سپریم کورٹ نے رائے محفوظ کرلی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس کیس میں دلائل مکمل ہونے کے بعد اپنی رائے محفوظ کرلی۔ سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی تو پاکستان بار کونسل کے وکیل منصور عثمان نے دلائل دیے کہ قومی اسمبلی کا الیکشن براہ راست اور سینیٹ کا الیکشن متناسب نمائندگی کے ذریعے مکمل ہوتا ہے، کرپٹ مزید پڑھیں

بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار

قصور: پھولنگر میں  پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے۔ ڈی پی او قصورعمران کشور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کی کوشش ناکام بناکر گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے، مزید پڑھیں