اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے حوالہ دیا ہے کہ کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمے داری فوج کو سونپی گئی ہے مگر وہاں کی اپوزیشن نے یہ نہیں کہا کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو تم تو سلیکٹڈ نکلے، مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
ملتان جلسے سے کورونا پھیلا تو بہت نقصان ہوگا،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (آن لائن)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ ملتان کے جلسے میں کورونا پھیلا تو پورے ملک کونقصان ہوگا، کوئٹہ میں بھی پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد کورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا جس کے بعد کوئٹہ کے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ مزید پڑھیں
وفاق بر طرف ملازمین بحال اور اسٹیل مل چلانے کا روڈ میپ دے ، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اسٹیل مل کے ملازمین کی برطرفی کیخلاف آل یمپلائز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عاصم بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان اسٹیل ملز کے4500 سے زائد ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزید پڑھیں
شیخوپورہ:ٹریفک حادثے میں 14افراد جاں بحق ، 30 زخمی
شیخوپورہ/ مرید کے (صباح نیوز/ آن لائن) نارنگ منڈی نارروال روڈ پر بس اور وین کے درمیان خوفناک حادثے میں14مسافر جاں بحق اور30 زخمی ہو گئے‘ ہلاک شدگان میںایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بدقسمت بس نارووال سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ نارنگ منڈی مزید پڑھیں
پی ڈی ایم ، ملتان جلسہ کرنے میں کامیاب ، حکومتی تشدد کیخلاف جمعہ ،ہفتہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
ملتان: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کررہی ہیں ملتان (خبرایجنسیاں)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)ملتان میں جلسہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ جلسے کو روکنے کے لیے کنٹینرز، پکڑ دھکڑ اور دیگر حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں ۔اپوزیشن اتحاد نے قلعہ کہنہ باغ کے قریب گھنٹہ گھر مزید پڑھیں
سرکاری اداروں کی نجکاری سے بیروزگاری اور بد امنی میں اضافہ ہوا
کراچی (رپورٹ ـ:قاضی جاوید)این ایل ایف کے کر اچی کے صدر مزدور ر رہنما خالدخان نے کہا کہ نجکا ری نے صرف بے روزگاری میں اضافہ کیا ہے۔ حکومت کے سالانہ منصوبے 21-2020 کے مطابق پاکستان میں دنیا کی نویں بڑی لیبر فورس پاکستان میں ہے جو ہر سال بڑھتی جارہی ہے۔ملازمت پیشہ افراد مزید پڑھیں
‘ٹیکسٹائل شعبے کو 800 ارب روپے تک ریلیف’
ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل شعبے کو 800 ارب روپے تک کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ٹیکسٹائل پالیسی رواں ہفتے منظوری کیلئے ای سی سی کو بھجوا دی جائے گئی، پالیسی میں ٹیکسٹائل شعبے کو 800 ارب روپے مزید پڑھیں
جنرل باجوہ سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر دفاع وائی فنگ ملاقات کررہے ہیں راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر دفاع وائی فنگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں افواج کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے کے مزید پڑھیں
حکومت کی سمت درست نہ ہوئی تو اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا ، سراج الحق
لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عو ام کو نہ گھبرانے کا کہنے والے وزیراعظم ابھی سے گھبرا گئے ہیں۔ اپوزیشن ارکان کی پکڑ دھکڑ اور جلسے جلوسوں پر پابند ی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جمہوری معاشرے میں پرامن احتجاج مزید پڑھیں
کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں 67 اموات، ایکٹو کیسز 4 لاکھ سے متجاوز
پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 82، 8,091 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 105 ہوگئی. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، پنجاب میں مزید پڑھیں