ریلوے لوکوشیڈ کے ٹیکنیکل اسٹاف کا آج کام چھوڑ احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے لوکو شیڈ کراچی کے ٹیکنیکل اسٹاف نے ریلوے انتظامیہ کو پیش کیے گئے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف آج کام چھوڑ احتجاج کی دھمکی دے دی۔ لوکو شیڈ ٹیکنیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ریلوے لوکو شیڈ مزید پڑھیں

پی ای سی ایچ ایس سندھی مسلم سوسائٹی میں نالے پر تجاوزات کی بھرمار، بارش میں گھروں کے ڈوبنے کا خدشہ

کئی بار توجہ دلانے کے باوجود ختم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہوجاتا ہے، ٹریفک کی روانی متاثر، مکینوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، چیئرمین کے ڈبلیو جی اے بارشوں سے قبل نالوں پر قائم تجاوزات کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، ملک ذوالفقار علی مزید پڑھیں

کراچی میں 30 سالہ پرانی لیز کی سرکاری اراضی و اگزار کرانے کا حکم

شہرکے تمام اضلاع میں ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی فوری طور پر خالی کراکر تحویل میں لی جائیگی تمام ڈپٹی کمشنر زکو احکامات جاری‘ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بھی منصوبہ بندی شروع کردی‘ذرائع کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی میں مختلف مقاصد کیلئے 30 سالہ لیز پر حاصل کی گئی سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر مزید پڑھیں

ضلع وسطی کے20 چارجڈ پارکنگ مقامات پارکنگ فیس سے مستثنیٰ

بی اماں پارک سیکٹر C-11 نارتھ کراچی، ٹو کے ڈی اے چورنگی سروس روڈ، سپر مارٹ نارتھ ناظم آبادشامل موبائل مارکیٹ پاپوش نگر، باڑہ موبائل مارکیٹ ودیگر مقامات پر پارکنگ فیس غیر قانونی ہوگی‘ ریحان ہاشمی کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ضلع وسطی کے 20 چارجڈ پارکنگ مقامات کو پارکنگ فیس سے مستثنیٰ کر دیا گیا، مزید پڑھیں

نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کیلئے خوشخبری

شہریوں کو فری میڈیکل کٹ دینے کافیصلہ‘جان بچانے والی تمام ضروری ادویات موجود ہوں گی پرائیویٹ کمپنی اور ٹریفک پولیس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے‘ ،ترجمان ڈرائیونگ لائسنس کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کو فری میڈیکل کٹ دینے کافیصلہ کرلیا گیا، میڈیکل کٹ میں جان بچانے والی دواؤں سمیت تمام ضروری مزید پڑھیں

ون وے کی خلاف ورزی، 120 ڈرائیور گرفتار، مقدمات درج

کراچی میں ٹریفک پولیس نے پہلے روز ہی 11 لاکھ 46 ہزار 650 روپے کے جرمانے جبکہ 4765 چالان کیے ڈرائیور کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام گرفتار شدگان کو عدالت میں پیش کیا جائیگا ٹریفک پولیس حکام کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی رانگ وے کے خلاف مہم کے پہلے روز مزید پڑھیں

کراچی میں جمعہ کو رواں سال کا سرد ترین دن رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جمعہ کو رواں سال کا سرد ترین دن رہا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک، سرد اور صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کا مزید پڑھیں

گندم غائب ،سو کلو کی بوری پر مزید 2 سو روپے کا اضافہ

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سے گندم بحران پر قابو پانے کے حوالے سے آٹا چکی مالکان کی جانب سے خط لکھنا اور مدد مانگنا بے لگام ذخیرہ اندوزوں کو برا لگ گیا۔ حیدر آباد کی اوپن مارکیٹ سے گندم غائب کرکے 100 کلو گندم کی بوری پر مزید 200 روپے کا اضافہ مزید پڑھیں

حکمرانوں کیخلاف تحریک مارچ سے دوبارہ شروع کرینگے‘ فضل الرحمن

ساہیوال(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مارچ سے موجودہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف پنجاب سے اپنی تحریک کا آغاز دوبارہ کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یو آئی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرلضیا الحق چودھری کی قیادت میںایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں 167ویں روز بھی کرفیو رہا، محاصروں کا سلسلہ جاری

سری نگر (اے پی پی) وادی کشمیر میں مسلسل 167ویں روز بھی بھارت کی طرف سے نافذ کردہ کرفیو، فوجی محاصرہ اور انٹرنیٹ پر پابندی بدستور جاری رہی۔ بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں وسیع پیمانے پر گھر گھر تلاشی کی کارروائی کی جس کے باعث علاقے کے لوگوں میں سخت خوف مزید پڑھیں