ایران پر حملے کے لیے طویل تیاری کی تھی: امریکی جنرل ڈین کین

امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران پر حملے کیلئے مہینوں اور سالوں تیاری کی تھی۔ عالمی خبر ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جنرل ڈین کین نے کہا کہ خطے میں مزید امریکی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے، یہ آپریشن امریکا کی جنگی تیاری اور فوجی طاقت کا بھرپور مزید پڑھیں

ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب دفن ہوگا، آرمی چیف کا سخت پیغام

تہران: ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے دشمن کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو غلام بنانے کا خواب دیکھنے والے اپنے عزائم کے ساتھ قبروں میں جائیں گے۔ تہران میں جاری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن کے لیے ہر لمحہ تیار مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد

لندن: بانی تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائما  پر برطانیہ میں 1 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کو تیز رفتاری پر 1 ہزار پاؤنڈ یعنی 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد پاکستانی روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ جمائما نے اپنے نام رجسٹرڈ کار حد مزید پڑھیں

عالمی جوہری ادارے کا ہنگامی اجلاس، ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان کی تصدیق نہیں

ویانا:عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران پر مبینہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کے نشانہ بننے یا نقصان کی باقاعدہ تصدیق نہ ہونے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں رکن ممالک کو موجودہ حالات پر بریفنگ دی مزید پڑھیں

سعودی عرب نے ایران کے خلاف ٹرمپ کو اکسانے کی تردید کردی

واشنگٹن: واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کے ترجمان فہد ناظر نے ” واشنگٹن پوسٹ “کی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر اکسایا ۔ ناظر نے” ایکس“ پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ایران مزید پڑھیں

خامنہ ای کیخلاف آپریشن 3 ہفتوں کا تھا بہت جلد مکمل ہوگیا، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے متعلق آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے مکمل ہوئی،ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے ایک طویل اور پیچیدہ منصوبہ تیار مزید پڑھیں

پاسداران کے ہیڈکوارٹر کو تباہ اور 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا امریکی دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں پاسداران انقلاب کا مرکزی ہیڈ کوارٹر بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ بڑے پیمانے پر فضائی کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد عسکری تنصیبات کو مزید پڑھیں

’پہلے قوم کو محفوظ کرو‘:خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کردیا تھا

اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ  حملوں میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بارے میں ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دعویٰ بھارت میں ان مزید پڑھیں

43 فی صد امریکی ایران پر حملوں کے خلاف ہیں، سروے میں انکشاف

ایران پر حالیہ حملوں کے حوالے سے امریکا میں عوامی رائے سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق قابلِ ذکر تعداد ان کارروائیوں کی مخالف ہے۔ ایپسوس کے تازہ سروے کے مطابق 43 فیصد امریکی شہریوں نے ایران پر حملوں کی مخالفت کی، جبکہ صرف 27 فیصد افراد نے ان اقدامات کی حمایت کی۔ سروے مزید پڑھیں

ایران نےکشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہرکردی، عمان کا دعویٰ

عمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عمانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات پر تیار مزید پڑھیں