راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے دوران میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت مزید پڑھیں
وزیراعظم کے کرپشن کےخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے، فردوس عاشق
سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کےخلاف جہاد کی وجہ سے قوم کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 13سال بعد مکمل بحالی، برآمدات میں 8 سال بعد اضافہ، کرنٹ مزید پڑھیں
15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے بڑے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی
راولپنڈی: تھانہ مندرہ کے علاقے کوری دولال میں 15 سالہ لڑکے نے اپنے ہی بڑے بھائی اور بہن کو قتل جب کہ ماں کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی مندرہ کے علاقے کوری دولال میں بدبخت بھائی نے اپنے بڑے بھائی اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل جب کہ ماں کو شدید زخمی کردیا، اور مزید پڑھیں
واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی موخر؛ فواد چوہدری نے فیصلہ درست قراردیدیا
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے واٹس ایپ کی جانب سے پالیسی میں توسیع کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ذیلی کمپنی ’’واٹس ایپ‘‘ نے اپنی نئی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق فیصلہ موخر کردیا تھا، واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید سامنے آنے کے مزید پڑھیں
نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
نواب شاہ: قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرانے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب میں قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، گاڑیاں ٹکرانے سے 3 افراد موقع پر مزید پڑھیں
پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
ایبٹ آباد: پاوا سیال میں تیندوے کے حملے سے نوجوان ملک ریاض زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے پاوا سیال میں تیندوے نے مقامی نوجوان ملک ریاض پر حملہ کیا جس پر وہاں موجود دیگر افراد نے نوجوان کو بچانے کے لیے تیندوے کو ہلاک کردیا تاہم ملک ریاض کو شدید چوٹیں آئیں۔ مزید پڑھیں
خواجہ آصف کو لاڈلےکی خواہش پر گرفتارکیا گیا، سعد رفیق
سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف کو لاڈلے کی فرمائش پر گرفتار کیا گیا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزید پڑھیں
14 سالہ سائبر کڈ کا ایک اور کارنامہ، 50 فیصد تک ایندھن بچانے والا گیزر تیار کرلیا
لاہور : 14 سالہ سائبر کڈ محمد ہزیر اعوان نے موبائل فون کی مدد سے آپریٹ کئے جانے والا گیزر تیار کیا ہے جس سے توانائی کے استعمال میں 50 فیصد تک بچت کی جاسکے گی۔ ہزیر اعوان نے بتایا کہ یہ آئی او ٹی (انٹرنیٹ آف تھنگز) گیزر ہے۔ جس کو چلانے کے لئے گیس مزید پڑھیں
مہنگائی کی شرح 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگئی، گورنر سندھ کا دعویٰ
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ افراطِ زر 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگیا ہے، جب کہ ترسیلاتِ زر میں 24.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ دسمبر 2019 اور 2020 کے اعداد و شمار مزید پڑھیں