میرا سوال کرنا گناہ کبیرہ ہے تو یہ کرتا رہوں گا: فیصل واوڈا

  کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بنیادی بات یہ ہے کہ آپ نے 9 مئی کو کیا کروایا، پلاننگ اور اشتعال دلانے کے بعد آپ اس سے بری الذمہ ہو گئے کہ ہم نے نہیں کیا۔ ان بچوں کو لاوارث چھوڑ دیا جنہوں نے یہ کام کیا تھا۔ اب آپ نے 71کی جنگ مزید پڑھیں

اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے،مصطفی کمال

  کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی والوں کا معاشی، سماجی استحصال اور نسل کشی کی جا رہی ہے۔ پہلے صرف پاکستان کے واحد صوبے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کرکے یہاں کے نوجوانوں کیلیے مزید پڑھیں

چمن بارڈر بند کرکے قبائلی عوام کو بغاوت پر اکسایا جارہا ہے، اسد قیصر، محمود خان

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ چمن کا بارڈر بند ہونے سے قبائلی اضلاع کے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے ہم کبھی اسمگلنگ کی حمایت نہیں کرتے مگر یہاں روزگار بند کرکے لوگوں کو بغاوت پر اُکسایا جارہا ہے۔ یہ بات سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ مزید پڑھیں

جون تا اگست بجلی 1 روپے 93 پیسے مہنگی، نوٹی فکیشن جاری

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی، جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا مزید پڑھیں

آرمی چیف پر توہین مذہب کا ٹوئٹ ہو تو کیا آئی ایس آئی یہی جواب دے گی کہ کچھ نہ ہوسکا؟ عدالت

 اسلام آباد: جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم اور فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان مزید پڑھیں

سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

 کراچی: سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی، سیکیورٹی ادارے اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ ڈیوٹی کے اوقات میں ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی،  ہتھیاروں کو گاڑیوں کے اندر مزید پڑھیں

پلاسٹک کے شاپنگ بیگ ماحول اور انسانی صحت کیلیے خطرناک ہیں، ماہرین

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر 5 جون سے ایک بار پھرپابندی لگائی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی، انسانی صحت، آبی حیات کے خطرات، کچرے کے انبار میں اضافہ اور اقتصادی نقصان جیسے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔  مزید پڑھیں

پی آئی کی کی نجکاری میں حصہ لینے کیلیے چھ کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا

 اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے فلائی جناح سمیت چھ کمپنیوں نے پری کوالیفائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پری کوالیفائیڈ کمپنیاں /کنسورشیمز پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔ اس حوالے سے وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ مزید پڑھیں

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

 لاہور: پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کے تنازع پر لیسکو کے چار بورڈ ممبرز نے احتجاج استعفیٰ دے دیا جبکہ یہ معاملہ عدالت بھی پہنچ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا کیونکہ اس معاملے پر بورڈ ممبرز مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا حکومت کا اخراجات میں کمی کیلیے اقدامات کا اعلان

 پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے اخراجات میں کمی کیلیے نئی آسامیوں کی تخلیق،گاڑیوں کی خریداری، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج  پر پابندی سمیت دیگر اقدامات کا اعلان کردیا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق  صوبائی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کااعلان کیا ہے جن کے تحت  ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ نئی آسامیوں کی تخلیق اور  ایمبولینس، فائربریگیڈ کے علاوہ  دیگرگاڑیوں مزید پڑھیں