رسال پور: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان ائیر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
راولپنڈی: عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون کی ضمانت کی درخواست خارج مزید پڑھیں
توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کال اپ نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ توشہ خانہ تحائف مزید پڑھیں
بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
کوئٹہ: بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے، جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پہلا بارودی سرنگ دھماکا مزید پڑھیں
پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
پشاور: پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں موٹرسائیکل سوار 3 دہشت گردوں نے روکنے کے اشارے پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکا بندی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر فورسز کی جوابی فائرنگ مزید پڑھیں
حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فلسفہ سادہ ہے مزدوروں کو ان کی محنت ملنی چاہیے، امید ہے کہ وفاق، سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں تنخواہوں میں اضافہ کریں گی۔ یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں مزدور مزید پڑھیں
علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کی بطور مزید پڑھیں
قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرتے ہوئے ویب سائٹ پر 83 اراکین کی فہرست جاری کردی گئی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچنے والے اراکین کی سنی مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
اسلام آباد: رواں مال سال 24-2023 کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک کا مالیاتی خسارہ 4337 ارب روپے رہا، جبکہ اخراجات 9651 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ وزارت خزانہ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ابتدائی 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس عرصے کے دوران قرضوں پر مزید پڑھیں
لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، ملزمان کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے باوردی پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور مزید پڑھیں