کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان

  کراچی: اگلے تین روز کے دوران کراچی میں رات و صبح کے وقت خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے، پیر کو شہر کی فضاوں پر دھند چھانے اور درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری کمی کا امکان ہے، ہفتے کو کم سے کم پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، اندرون سندھ مٹھی میں ہفتے کو کم مزید پڑھیں

190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کے تین ارکان  پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم مزید پڑھیں

بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں جاں بحق ہونے والے نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بالاچ مولاچ بلوچ بخش کے قتل کا مقدمہ تربت سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کو نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مزید پڑھیں

اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں اور آج ڈی جی کسٹمز کو بھی مسلح افراد نے موبائل سے محروم کردیا۔ اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں ڈی جی کسٹمز چہل قدمی کیلیے نکلے تو موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکو قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے۔ واقعے مزید پڑھیں

پیاز، انڈے، دالیں اور بجلی مزید مہنگی ہوگئی، ادارہ شماریات

 اسلام آباد: ملک میں دو ہفتے کے دوران معمولی کمی کے بعد پھر سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔  حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں  1.16 فیصد اضافہ ہوا ہےجس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات  کی جانب مزید پڑھیں

جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں  شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

 راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری  ضمانتوں میں توسیع ہو گئی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں  ہوئی، جہاں جج ملک اعجاز مزید پڑھیں

مریم اورنگزیب انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ

 لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جہاں مریم اورنگزیب جج عبہر گل کے روبرو پیش ہوئیں۔ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مزید پڑھیں

عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کردیا

 لاہور: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی  گئی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور مزید پڑھیں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ شہروں میں ایک بار پھر سرفہرست

 لاہور: لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے اور دوسرے نمبر پر آ گئے۔ ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے دو صوبائی دارالحکومت لاہور اور کراچی آلودہ ترین فضا کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ لاہور کی فضاؤں میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 284 ریکارڈ کی گئی ہے مزید پڑھیں

پشاور؛ بھتہ خور نیٹ ورک کی رکن خاتون گرفتار

 پشاور: سی ٹی  ڈی پولیس نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروپ کی رکن خاتون کو گرفتار کرلیا۔  سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بھتہ خور خاتون کی شناخت مریم بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے بھتہ خور والد اور اس کے نیٹ ورک کو سہولت فراہم کررہی تھی۔ ملزمہ مریم مزید پڑھیں