کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن کے مکان سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر6 عمر بن خطاب مسجد کے قریب ڈی مکان نمبر ایم بی 53 سے خاتون کی لاش ملی ہے جسے مبینہ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
کراچی: اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں نے ’’وائٹ کوٹ مارچ‘‘ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم سگنل تا لیاقت نیشنل اسپتال تک ہونے والے مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کی جس میں نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سمیت ڈاکٹرز اور پیرا مزید پڑھیں
خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، نیا سال ملک اور سیاست کےلیے2023 سےبہترہوگا۔ منظور حسین وسان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کیلئے سندھ میں امیدواروں کے نام فائنل کرلیے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ نے سندھ سے قومی و صوبائی نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حیدرآباد، جیکب آباد، سانگھڑ اور شکارپور کے کچھ علاقوں کیلئے مزید پڑھیں
آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پرامریکا روانہ ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے مزید پڑھیں
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
راولپنڈی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ چھاپہ مارکر لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ عمر کوٹ میں چھاپہ مارا اورملزم فیض اللہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے شہری کے بیٹے مزید پڑھیں
ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
راولپنڈی: کسٹمز نے ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز حکام کے مطابق موٹر وے کے ذریعے کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی بس کو چونگی نمبر 26 پر روکا گیا، تلاشی لینے پر بس سے نوادرات برآمد ہوئے۔ نوادرات عبدالسلام نامی مسافر کے تھے مگر وہ اپنی ملکیتی مزید پڑھیں
کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
کرک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں موجود قدرتی گیس میں آگ لگنے سے 8 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤ شاہ گاؤں عیسک خماری میں پلاسٹک بیگز میں گیس بھرنے کے دوران آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 8 بچے زخمی ہوگئے۔ واقعے کی مزید پڑھیں
کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
کراچی: سیزن کی سبزیوں کی بھرپور پیداوار کے باوجود سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، پیاز نے ڈبل سنچری کرلی، شہریوں کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے طبقے کے لیے دال سبزی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ سندھ کی فصل بازار میں آنے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران پیاز 80روپے مہنگی مزید پڑھیں
نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر واقع علاقے بپی میں اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے بارات کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں مزید پڑھیں