ای سی سی کا اجلاس؛ چمن بارڈر پر ڈیلی ویجز کیلیے اسپیشل ریلیف پیکیج کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پی ایس او کے لیے 100 ارب روپے کی گارنٹی کی منظوری دیدی ہے اجلاس میں چمن بارڈر پر ڈیلی ویجز کے لیے اسپیشل ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی۔  نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیر صدارت ہونیوالے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی مزید پڑھیں

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

دوحہ: اسرائیل اور حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔  اس حوالے سے عرب میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ  دونوں فریقین نے اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے حماس کے زیر حراست 100 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔   مزید پڑھیں

انتخابات کی تاریخ کے تعین کے بعد تحریک انصاف کیخلاف ریاستی انتقام میں شدت آئی ہے، پی ٹی آئی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کے بعد تحریک انصاف کیخلاف ریاستی انتقام کے مجرمانہ سلسلے میں شدت اور تیزی آگئی ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کی کور  کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ دستور الیکشن کمیشن کو آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات مزید پڑھیں

ایک اعلی عہدہ دارآئندہ الیکشن کی شفافیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، الیکشن کمیشن

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایک اعلی عہدہ دار کی جانب سے آنے والے الیکشن کی شفافیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ طرزِعمل مناسب نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن پرعزم ہے کہ ان شاء اللہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے اور اس امر کو مزید پڑھیں

نگراں حکومت میں جب ن لیگ ہوگی تو لیول پلینگ فیلڈ کیسے ہوگی، خورشید شاہ

 لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ کیسے ہوگی جب نگراں حکومت میں ن لیگ ہوگی اور بلاول نے بھی یہی بات کی۔ رہنما پی پی پی نوید چوہدری سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید مزید پڑھیں

پرویز مشرف کی اپیل پونے چار سال بعد سماعت کے لیے مقرر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل پونے چار سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ نے پرویز مشرف غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے مزید پڑھیں

سونے کے عالمی اور مقامی نرخوں میں اضافہ

  کراچی: گزشتہ روز کمی کے بعد آج سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1975 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ ملکی مزید پڑھیں

کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

 اسلام آباد: کے الیکٹرک نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر صارفین سے رقم وصولی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی جس کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے نظرثانی نوٹس مزید پڑھیں

جسٹس مظاہر کا اپنے خلاف تشکیل دی گئی جوڈیشل کونسل پر اعتراض

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے خلاف دائر ریفرنسز سننے والی جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس فائز عیسیٰ سمیت دو ججز کی شمولیت پر اعتراض کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دس کے قریب شکایات جمع ہیں، آج جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل مزید پڑھیں

کراچی: غیرقانونی ایکسچینج پر چھاپے میں لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد

  کراچی: ایف آئی اے نے جمشید ٹاؤن میں کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بینکنگ سرکل کراچی نے جمشید ٹاؤن سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا، کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد مزید پڑھیں