ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’لو راتری‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا۔
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنی اداکاری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے میں بھی سلمان خان کا نام سرفہرست ہے جس کی سب سے بڑی مثال کترینہ کیف، سوناکشی سنہا اور زرین خان ہیں اور اب انہوں نے اپنے بہنوئی ایوش شرما اور نئی اداکارہ ورینہ حسین کو متعارف کرانے کے لیے فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سلمان خان نے اپنے بہنوئی ایوش شرما اور ورینہ حسین کو متعارف کرانے کے لیے اپنی نئی فلم ’لو راتری‘ کو 5 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ دلچسپ انداز میں کیا۔
#Loveratri releasing 224 days from today… batao kya date hai recover ki .
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) February 23, 2018
سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فلم ’لو راتری‘ آج سے 224 دن بعد ریلیزکی جائے گی بتاؤ کیا تاریخ ہے ریلیز کی ؟
یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کا مداحوں کو محبت کے دن پر خوبصورت تحفہ
واضح رہے کہ ابھیراج مناوالا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو راتری‘ کو سلمان خان نے 21 ستمبر کو ریلیز کرنے اعلان کیا تھا تاہم اب فلم 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔