ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیریوں سے زمینیں چھین کر ہندوؤں کو آباد کیا جارہا ہے، صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے جمعہ30 اگست کو برطانیہ کے ہائیڈ پارک سے بھارتی ہائی کمیشن تک کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی مانگ رہے ہیں۔ 5اگست کو مقبوضہ کشمیر پر ایک نئی قیامت ٹوٹی، مقبوضہ کشمیر کیلئے جلد پوری دنیا میں ایک نیا جذبہ بیدار یوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں سے زمینیں چھین کر ہندوؤں کو آباد کیا جارہا ہے۔  مودی کہتا ہے کشمیریوں سے زمین چھین کر انہیں خوشحال کردوں گا۔  مقبوضہ کشمیر پرسلامتی کونسل کا اجلاس ہونا عام بات نہیں۔ قبل ازیں آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں نسل کشی کر رہی ہے۔ پانچ اگست کے اقدام کے بعد سے دنیا نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے جب کہ خود انڈیا کے اندر سول سوسائٹی اور معتدل صحافیوں نے بھارت کے جارحانہ بیانیے کی مخالفت اور معصوم کشمیریوں کے حقوق کی بات کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں