ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے والے بہادر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردحملےکوناکام بنانے والے بہادر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے سندھ پولیس کی ریپڈریسپانس فورس کے کانسٹیبلز خلیل ، محمد رفیق اور شہید ہونے والے کراچی پولیس کے بزرگ سب انسپکٹر شاہدعلی کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بہادر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر قابل مذمت دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنادیا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت بھی  کی اور کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں پر قابو پاتے ہوئے ان کا منصوبہ ناکام بنایا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو سکیورٹی اداروں کے بہادر اہلکاروں پر فخر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں