ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹول نرخ میں اضافہ حکومت کا وعوام کو زندہ درگو کرنا ے ، حافظ طاہر مجید

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانا انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر باقی چیزوں پر بھی پڑے گا اور مہنگائی بڑھے گی، حکمران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے۔انہوںنے مزید کہا کہ حکمران پیٹرول اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میںدن رات اضافہ کرکے عوام کااستحصال کررہے ہیں ملک میں کرپشن اورمہنگائی کاراج ہے جس طرح اشیائے ضروریہ اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہاہے اس سے محسوس ہوتاہے کہ عوام کوجلد ہی مہنگائی کی چکی میں پیس دیاجائے گا،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے سے غریب اورتنخواہ دار طبقہ شدیدمتاثر ہوتاہے حکومت کے دیکھادیکھی منافع خورمافیابھی دھڑلے سے قیمتوں میں اضافہ کردیتی ہیں کوئی
پوچھنے والاہی نہیں ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناپیدہیں۔حکومت عوام دشمن اقدامات سے بازآجائے اور عوام کے ریلیف کے لیے اقدامات کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں