ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کےالیکٹرک نےبجلی لینےکانظام آج تک نہیں بنایا،وفاقی وزیرتوانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نےبجلی لینےکانظام آج تک نہیں بنایا، کےالیکٹرک نےگرڈاسٹیشن نہیں بنائےجس کی وجہ سے وہ مزید بجلی نہیں لےسکتا۔

عمر ایوب خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ حیسکومیں ٹرانسفامرزتبدیل کیے جارہے ہیں ،ٹرانسمیشن سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے،اضافی بجلی لینے کے لیے کامن پوائنٹ بھی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کےلیکٹرک کےمزید 2پانچ سوکےوی گرڈاسٹیشن 2022 تک بنیں گے،حیسکواورسیپکو سےمتعلق الگ ذیلی کمیٹی بنائی گئی ہے ،کراچی کے لیے 30 ہزار میٹرک ٹن آر ایف او دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں اضافی 100 ایم ایم سی ڈی گیس دے رہے ہیں،کراچی کابجلی کامسئلہ آج کانہیں 10،15 سال سے چل رہا ہے، ہمارےلئےکراچی اورپورےپاکستان کےمسائل برابر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں