چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شاہزیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔خیال رہے کہ یکم فروری کو سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سجاد تالپور اور سراج تالپور کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔گرفتاری کے بعد اگلے ہی روز شاہ رخ جتوئی کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا گیا تھا جہاں دو روز بعد ہی کمر کی تکلیف کے باعث شاہزیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔گزشتہ برس دسمبر میں سیشن جج جنوبی کی عدالت نے شاہزیب قتل کیس میں نامزد شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو ضمانت کر رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور شاہ رخ جتوئی کو جب رہا کیا گیا تو اس وقت بھی وہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی رکھے جانے کا حکم دیا تھا۔عدالت عظمی کے حکم پر وزارت داخلہ نے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- دہلی: سرکاری اسکولوں کی کتابوں کی چھپائی میں گھوٹالہ، عآپ نے وزیر تعلیم سے مانگا جواب
- ایس آئی آر کے خلاف ملک گیر احتجاج، دہلی میں الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کے دوران کئی مظاہرین حراست میں
- دہلی میں 31 اکتوبر تک تعینات رہیں گی سی اے پی ایف کی 273 کمپنیاں، احتجاج کے پیش نظر فیصلہ
- اروناچل سے لداخ تک سرحدی سلامتی پر سوال، پون کھیڑا نے مودی حکومت سے مانگا جواب
- یوپی اسمبلی انتخابات 2027: بی جے پی حکومت کو گھیرنے کے لیے کانگریس نے تیار کی جارحانہ حکمت عملی