ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا‘آرمی چیف

دہشت گرد افغان پناہ گزینوں اور غیر موثر سرحدی سیکورٹی کا فائدہ اٹھارہے ہیں
اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے،ڈیفنس کانفرنس سے خطاب
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے۔ مشترکہ سوچ اور تحمل سے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغان پناہ گزینوں اور غیر موثر سرحدی سیکورٹی کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ پاکستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے۔ پاکستان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ دوسروں سے بھی توقع رکھتے ہیں ان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کیلئے اجتماعی طرز فکر اختیار کرنے اور تسلسل کی ضرورت ہے اور اس کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے ہیں دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے تلاش کرکے نشانہ بنانے کاعمل جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں