
فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں دوسری اداکارہ کو لیا جائے گا
سیف علی خان کی بیٹی کو لئے جانے کا امکان ہے
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم’’ ہندی میڈم‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں تاہم اس مرتبہ کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر شامل نہیں ہیں پاکستان سے کشیدہ حالات کی وجہ سے فلم ساز نے صبا قمر کو فلم میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کے سیکوئل میں اس بار بھی عرفان خان دہلی کے امیر کاروباری شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ پہلی فلم میں صبا قمر نے عرفان خان کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا تاہم اس بار ان کو فلم میں کاسٹ نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ممبئی مرر نے اپنے ذرائع نے سے بتایا کہ ’’ ہندی میڈم‘‘ کے سیکوئل کے لیے بالی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔