ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرٹس کونسل‘ایرانی آرٹسٹ پرویز عابدی کی پینٹنگ کی نمائش

آرٹس کونسل کراچی پاکستان کا ایک بڑا ثقافتی ادارہ ہے، نمائش کے افتتاح کے بعد ایرانی قونصل جنرل کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ایران کے معروف آرٹسٹ پرویز عابدی کی پینٹنگ کی نمائش کا افتتاح گزشتہ روز قونصل جنرل ایران احمد محمدی نے کیا۔ افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہاکہ ایران اور پاکستان دونوں برادر اسلامی ملک ہیں جن کے تعلقات ہر سطح پر بہت مضبوط ہیں، آرٹس کونسل کراچی پاکستان کا ایک بڑا ثقافتی ادارہ ہے۔ یہاں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ ایرانی آرٹسٹ کی نمائش کے ذریعے ہم ثقافتی تعلقات کا آغاز کررہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اِن ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی اور دونوں ممالک کے کلچر کے فروغ کے لئے وفود کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی ایران میں آکر آرٹ و کلچر کو سیکھیں تاکہ ان کو اسلامی کلچر سے آگاہی حاصل ہوسکے۔ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے جو تجاویز دی ہیں ان پر عمل کرنے کے لئے ایرانی قونصل خانہ جلد کام کرے گا۔اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ہزاروں سال پرانے ہیں آرٹس کونسل کراچی نے جشن حضرت امام خمینی بھی منعقد کیا تھا۔پاکستان اور ایران کے درمیان اُخوت و بھائی چارے کا بھی رشتہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں