کاروبار

سعودی عرب 322.9 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ عرب دنیا میں سرفہرست

امریکا اس قیمتی دھات کے 8133.5 ٹن محفوظ ذخائر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا اس قیمتی دھات کے 8133.5 ٹن محفوظ ذخائر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ فوٹو: فائل

ریاض: ورلڈ گولڈ کونسل نے کہا ہے کہ سونے کے محفوظ اثاثے رکھنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا کے 98 ملکوں میں سونے کے محفوظ اثاثوں کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سعودی عرب سونے کے 322.9 ٹن ذخائر کے ساتھ عرب ملکوں میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے آغاز میں دنیا بھر میں سونے کے محفوظ ذخائر بڑھ کر 33 ہزار 790.8 ٹن ہوچکے ہیں جبکہ امریکا اس قیمتی دھات کے 8133.5 ٹن محفوظ ذخائر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، دوسرے نمبر پر جرمنی، اٹلی تیسرے نمبر پر، چین پانچویں اور روس چھٹے نمبر پر ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button