ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں عدالتوں میں انصاف نہیں، انہوں نے اپنے دور میں عدالتی نظام پر توجہ کیوں نہیں دی۔
سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان خریدے جارہے ہیں ایسے سینیٹ الیکشن سے اسمگلرز اور ڈرگ مافیا ہی منتخب ہوسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہے، غربت اور بیروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے بھارتی فوج کی جانب سے اسکول وین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی کے باعث مودی سرحد پر اسکول کے بچوں کو نشانہ بنارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم کو فعال کررہے ہیں اور آئندہ خیبرپختونخوا میں اسلامی حکومت بنے گی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں کے ٹکراؤ سے جمہوریت کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے، سینیٹ کے لیے خریدو فروخت نہ روکی گئی تو ایوان منڈیا بن جائیں گے۔