اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 35 سال میں دہشتگردی نے ملک میں تمام شعبوں کا گلہ گھونٹ رکھا۔ نواز شریف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں امن قائم کیا۔ سیکیورٹی بہتر ہونے کی وجہ سے ملک میں کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔
عمران خان کی شادی پر بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو سکون کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اللہ عمران خان کی زندگی میں خوشیاں دے اور سکون دے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوش ہے کہ پرانی رونقیں واپس آئیں۔
صحافی کے حقوق کو محفوظ کرنے کیلئے حکومت کام کر رہی ہے۔ صحافیوں نے ملکی امن کیلئے بڑی قربانیاں پیش کیں.