
دبنگ خان ایک قسط کا معاوضہ تین کروڑ روپے وصول کرینگے
نیا شو رواں سال مئی کے مہینے میں شروع کیا جائے گا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ٹی وی گیم شو دس کا دم کے تیسرے سیزن کی میزبانی کیلئے78 کروڑ روپے کی ڈیل کرلی۔ سلمان خان سلور اسکرین کے علاوہ چھوٹی اسکرین پر بھی بے حد مقبول ہیں اور وہ مشہور ریئلٹی شو بگ باس کی میزبانی کرتے ہیں۔دبنگ خان نے بگ باس کے سیزن11 کیلئے ایک قسط کے11 کروڑ روپے لئے تھے۔ سلمان خان نے ٹی وی گیم شو دس کا دم کیلئے بھی بھاری معاوضے کی ڈیل کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان رواں برس مئی میں مشہور دس کا دم کے تیسرے سیزن کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔ دبنگ خان نے شو کیلئے چینل سے مجموعی طو رپر78 کروڑ روپے کی ڈیل کی ہے جو کہ انہیں شو کی26اقساط کیلئے دی جائیگی۔ سلمان خان کو ایک قسط کا معاوضہ 3کروڑ روپے دیا جائیگا۔ سلو میاں کا یہ شو مئی میں شروع ہوگا جس میں امید وار کو 5 سوالوں کے صحیح جواب دینے ہوتے ہیں۔