ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ سے خلاء باز کا کردار ادا کرنے کیلئے رابطے

بھارت میں خلا باز راکیش شرما پر فلم بنائی جارہی ہے
فلم ’’سیلوٹ‘‘ ابھی تک سائن نہیں کی ہے، کنگ خان
ممبئی(نیوز ڈیسک) اداکارہ شاہ رخ خان سے فلمسازوں نے پہلے بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سلیوٹ‘‘ کیلئے رابطے بڑھا لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں اداکار شاہ رخ خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک فلمساز رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کی پہلے بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سلیوٹ‘‘ سائن نہیں کی ہے کیونکہ وہ ابھی فلم ’’زیرو‘‘ پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، فلم ’’سلیوٹ‘‘ کیلئے رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ بات چیت جاری ہے، میں نے دیگر بہت سے ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں لیکن میں نے ابھی تک کسی فلم کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں