ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کا فیصلہ تعصب پر مبنی ہے: مریم اورنگزیب

الیکشن ایکٹ 2017 سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما فیصلے کے بعد ایسے ہی فیصلوں کی توقعات تھیں کیونکہ پاناما میں صرف ایک شخص اور ایک خاندان کو نشانہ بنایا گیا اور اب بھی بنایا جارہا ہے۔

عدالتی فیصلہ تعصب پر مبنی ہے، اس سے مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ ملک کی سب سے بڑی اور مضبوط پارٹی ہے،عدالتی فیصلوں سے پارٹی میں کوئی دراڑیں نہیں پڑیں،ہمارے خلاف فیصلے آنے کے باوجود کوئی لیگی رہنما پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا جو لوگ پہلے نوازشریف کی صف میں کھڑے تھے وہ آج بھی موجود ہیں۔

پارٹی کے فیصلے پہلے بھی نوازشریف کرتے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ،نوازشریف جس پر ہاتھ رکھیں گے وہی وزیراعظم بنے گا۔

وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجیح تھی کہ سینیٹ الیکشن بروقت ہوں مگر عدالتی فیصلے کے بعد تاخیر ہوئی تو یہ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں