ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی تیسری شادی ’سیاسی خود کشی‘ ہے: ریحام خان

ریحام خان نے عمران خان کی تیسری شادی کو سیاسی خود کشی قرار دے دیا ہے۔ برطانوی میڈیا سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سر سے پاؤں تک پردہ کرنے والی خاتون سے شادی کر کے عمران نے واضح کیا کہ وہ جدید پاکستان سے کوسوں دور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ نے جس طرح کا پردہ کیا ہے، وہ پاکستانی معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا، عمران خان صوفی ازم کے راستے پر گامزن ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں جو کچھ کہا گیا اور لکھا گیا، اس کے بارے میں زیادہ حساس نہیں رہی لیکن بہرحال میں بھی ایک انسان ہوں۔ لوگ سمجھتے نہیں ہیں کہ ماضی کی یادوں کو کریدنا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی آگے دیکھنا چاہتی تھی اور میرے لیے پیچھے دیکھنا بڑا مشکل تھا لیکن یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں نے جو چیزیں دیکھیں ہیں، انھیں سچائی کے ساتھ بتاؤں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنی غلطیوں کی ذمہ داری لینی چاہیے اور اپنی کوتاہیوں کا الزام کسی دوسرے پر لگا دینا بہت آسان ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مجھے نواز شریف نے کہا کہ میں عمران خان سے شادی کروں، کیا نواز شریف نے طلاق کرائی ہے۔ یہ کہنا کہ مجھے کوئی استعمال کرسکتا ہے، میری تضحیک ہے۔ انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مجھ پر استعمال ہونے کا الزام لگانے والے نے خود مجھے بُری طرح استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں