تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عمران خان سے سوال کیا کہ عمران جواب دو تمھاری جماعت نے حافظ حمد ا للہ کی نشاندھی کے باوجود تبدیلی کے حق میں ووٹ کیوں دیا؟ سینٹ کا ریکارڈ گواہ ہے کہ نشاندہی کے بعد جے یو آئی ئی اور مسلم لیگ ن نے تبدیلی کے خلاف جبکہ پی ٹی آئی اور پی پی پی نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چیلنج ہےمجھے غلط ثابت کرو یاجھوٹ بولنےکاعتراف کرو، جےیوآئی ،ن لیگ نے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کےخلاف ووٹ دیا۔
ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کی پی ٹی آئی نے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کے حق میں ووٹ ڈالا ، بے شرم عمران خان کتنا جھوٹ بولو گے؟
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 22, 2018