ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر نادرا کی خاتون اہلکار برطرف

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع نادرا کے دفتر میں تعینات خاتون اہلکار کو شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ لاڑکانہ کے رہائشی ایک شخص نے نادرا لیاقت آباد سینٹر میں شناختی کارڈ بنانے کی درخواست دی جسے ڈیوٹی پر موجود خاتون اسٹاف شاہین اختر نے وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر مذکورہ شخص نے چیئرمین نادرا سے شکایت کردی۔

چیئرمین نادرا نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی خاتون افسر کو نوکری سے برطرف کردیا جب کہ متاثرہ شخص کی شکایت کا ازالہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ نادرا اسٹاف کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی شکایات معمول بن گئی ہیں جس سے عام شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ طویل انتظار اور تکلیف دہ مراحل سے گزرنے کے باوجود بلاجواز اور غیر ضروری دستاویزات طلب کرنے پر صارفین کے نادرا عملے سے جھگڑے کی خبریں آتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں