
نوا زچاہتے ہیں کہ آئینی بحران پیداہو تاکہ پانامہ کا معاملہ چھپ جائے ٗ ووٹ کے تقدس کے نام پر ڈرامہ کررہے ہیں
30سالوں کا حساب دینا ہوگا ٗ نواز شریف پروپیگنڈے کے استاد رہے ہیں ٗ عدلیہ اور پارلیمنٹ میںمحاذ آرائی چاہتے ہیں
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشر ف کو احتساب کے کٹہرے میں لانے تک عدلیہ پر دھبہ رہے گا۔ نواز شریف چاہتے ہیں کہ آئینی بحران پیدا ہو تا کہ پانامہ کا معاملہ چھپ سکے۔ پر امید ہیں کہ نظام کو کچھ نہیں ہوگا۔ سیاستدانوں کیخلاف فیصلے دینے والی عدالتیں مشرف کو احتساب کے کٹہرے میں نہ لائیں تو عدلیہ پر دھبہ رہے گا۔ نواز شریف نے بطور وزیراعظم پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی اور آج ووٹ کے تقدس کے نام پر ڈرامہ کررہے ہیں۔ صوبائی سیکریٹریٹ ماڈل ٹائون میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف پروپیگنڈے کے استاد رہے ہیں وہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں محاذ آرائی چاہتے ہیں۔ ہم انصاف دلانے والی عدلیہ چاہتے ہیں۔ سیاستدانوں سمیت سب کیلئے ایک قانون ہونا چاہئے ‘ (ن) لیگ والوں کو احتساب اور جواب دینے کی عادات نہیں لیکن اب ان سے صرف پانامہ کا نہیں30 سالوں کا حساب دینا ہے۔ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا یہ عام آدمی کا ایشو یہ نہیں۔