ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فارما سیکٹر کا پنجاب میں 5  مارچ کو ہڑتال کا اعلان

صوبائی حکومت نے لائحہ عمل بدلنے پرمجبورکردیا، فارما ایسوسی ایشنز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی۔ فوٹو: فائل

صوبائی حکومت نے لائحہ عمل بدلنے پرمجبورکردیا، فارما ایسوسی ایشنز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب کے فارما سیکٹر سے تمام اسٹیک ہولڈرز 5 مارچ کو پورے پنجاب میں شٹر ڈاؤن کریں گے۔

گزشتہ روز تمام فارما ایسوسی ایشنز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں تفصیلی گفتگو اور بحث کے بعد جن اقدامات کی منظوری دی گئی ان میں 5 مارچ کو پورے صوبے میں فارما سیکٹر شٹرڈاؤن کرے گا، تمام میڈیکل اسٹورز، میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز، تمام فارمیسی چینز اور فارما مینوفیکچررز اپنا ہر قسم کا کاروبار بند رکھیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈرگ ایکٹ 2017 ترمیمی بل میں ایک سال سے زیادہ گزرنے کے باوجود حکومت کی سرد مہری عیاں ہو گئی ہے، متعدد میٹنگز کے بعد ایک متفقہ بل پرمعاہدہ ہو چکا تھا مگر اس پر کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہو رہی ہے اور تمام وزرا کے متعدد وعدوں کے باوجود متفقہ بل پنجاب اسمبلی سے منظور نہ کرایا جا سکا، ان حالات میں حکومت پنجاب نے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اپنا لائحہ عمل تبدیل کریں۔

واضح رہے کہ موجودہ ڈرگ ایکٹ 2017 ترمیمی بل کے تحت ہم اپنا جائز کاروبار جاری نہیں ر کھ سکتے اور 5 مارچ 2018کو پورا فارما سیکٹر ہڑتال کرنے پر مجبور ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں