ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رائو انوار سمیت 16 ملزمان کی گرفتاری کیلئے اشتہاری مہم

سوشل میڈیا سیل قائم کرکے تمام ملزمان کی تصاویر لگا کر اشتہارات جاری کئے جارہے ہیں
ملزمان کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جائیں گی، ایس پی ملیر عدیل چانڈیو
کراچی(کرائم رپورٹر)نقیب قتل کیس میں16مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے اشتہاری مہم شروع ہوگئی، ملزمان کی گرفتاری کی مہم میں سوشل میڈیا کابھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے ماتحت سوشل میڈیا سیل قائم کیا جارہا ہے اور تمام ملزمان کی تصاویر لگا کر اشتہارات جاری کیے جارہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس رائو انوار سمیت تمام ملزمان کی تصاویر کے اشتہارات میڈیا پربھی نشر کرائے جائیں گے،سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے علاوہ دیگر15ملزمان کو لوگ نہیں جانتے، نام، شناختی کارڈ اور تصاویر کے ساتھاشتہارات گرفتاری کیلئے معاون ثابت ہوں گے،پولیس مفرور ملزمان کی شناختکے لیے سوشل میڈیا پر بھرپورکمپئنچلائی جائے گی جبکہ ملزمان کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ راؤ انوار کے علاوہ دیگرافسران و اہلکاروں میں سید رئیس عباس زیدی، ریاض احمد، محمد انار تارڑ،علی اکبر ملاح، گدا حسین ، محسن عباس، سید عمران رضا کاظمی ، راجہ شمیم مختار، محمد شعیب عرف شوٹر، امان اللہ مروت، خیر محمد ، فیصل محمود اورسید صداقت حسین ہمدانی بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں